بجٹ کے روز ڈالر کی اونچی اڑان

بجٹ کے روز ڈالر کی اونچی اڑان


کراچی(24 نیوز) مارکیٹ میں روپے کی بے قدری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا، انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 37 پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے 47 پیسے کا ہو گیا، دو روز میں روپے کی قدر 1.9 فیصد کم ہو گئی۔

وفاقی بجٹ کے اعلان سے قبل مارکیٹ میں روپے کی قدر مزید کم ہو گئی، ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 152 روپے کا بھی فروخت ہوا تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتتام پر ڈالر کی قدر ایک روپے 37 پیسے کے اضافے سے 151 روپے 47 پیسے رہی، انٹر بینک مارکیٹ میں یورو 1 روپے 74 پیسے مہنگا ہو کر 171 روپے 38 پیسےاور برطانوی پاونڈ 2 روپے 6 پیسے مہنگا ہو کر 192 روپے 58 پیسے کا ہو گیا۔

ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری اوقات کے اختتام پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت ایک روپے 50 پیسے کے اضافے سے 152 روپے ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں یورو کی قیمت فروخت 3 روپے کے اضافے سے 174 روپےاور برطانوی پاونڈ کی 2 روپے 50 پیسے کے اضافے سے 193 روپے 50 پیسے ہو گئی، دو روز میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے 20 پیسے کا اضافہ ہو گیا۔