وزیراعظم خُسرو بختیار پر برہم

وزیراعظم خُسرو بختیار پر برہم


اسلام آباد(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار بجٹ سے متعلق اہم فائل اپنے دفتر بھول آئے، بریفنگ کے موقع پرفائل نہ ملی تووزیراعظم نے سخت سرزنش کی، خسرو بختیار ننے وزیراعظم کی ڈانٹ کا غصہ اپنے ملازم پرنکالا۔

 تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات مخدوم خسرو بختیار بجٹ سے متعلق اہم فائل اپنے دفتر بھول آئے اور ان کی بریفنگ کی باری آئی تو وہ فائل ڈھونڈتے رہے۔ وزیراعظم عمران خان نے غیر ذمہ دارانہ رویہ پر خسرو بختیار کی سخت سرزنش کی اور ڈانٹ پلائی ۔

وفاقی وزیر نے فوری طور پر اپنے ملازم سے فائل منگوائی اور جب ملازم کو فائل لانے میں دیر ہوئی تو خسرو بختیار پریشانی کے عالم میں ادھر اُدھر گھومنے لگے۔ ملازم کو آنے میں کُچھ دیر لگی تو برہم ہوگئے اوروزیراعظم کی ڈانٹ کا غصہ ملازم پر اُتار دیا۔ بزرگ ملازم کو دروازے کے باہر کھڑارہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میرا موبائل پکڑ کر باہرکھڑے رہو۔ جس کے بعد خُسرو بختیار پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں چلے گئے۔