بھارتی فوجی خود کشیاں کرنے لگے

بھارتی فوجی خود کشیاں کرنے لگے


سری نگر (24 نیوز) بھارتی فوج کے ایک سپاہی نے خود کشی کر لی۔

پرائمری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے سپاہی نے آج صبح سری نگر میں خود کشی کر لی۔ مقبوضہ کشمیر میں تین روز کے دوران یہ بھارتی فوجی کی تیسری خود کشی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: طالبان نے حملوں کی دھمکی دے دی، امریکہ حواس باختہ

دوسری جانب بھارت میں کسان مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ مہاراشٹر کے مختلف علاقوں سے تیس ہزار کسان ٹیکسوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج کے لیے نکل پڑے۔ مظاہرین نے ممبئی کی طرف مارچ شروع کر دیا۔