عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے


فیصل آباد (24نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2018 کے سیاسی انتخابات کیلئے آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے، انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ٹکر دینے کیلئے پی ٹی آئی نے رکنیت مہم سازی کیلئے روڑ بھی تیز کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان رکنیت سازی مہم کے لیے آج فیصل آباد پہنچیں گے جبکہ مقامی رہنما کی طرف سے تحفے کے لیے سونے کا بلا بھی تیار کر لیا گیا ہے، گجرات میں تحریک انصاف کی ممبر سازی مہم جاری ہے، کھلاڑیوں کی ریلی، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا پیش کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے جبکہ کپتان ممبرسازی کے لیے قائم کیے گئے کیمپس کا معائنہ کریں گے اور کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ سکیورٹی کیلئے ایک ہزار 268 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :  سیالکوٹ میں خواجہ آصف کے چہرے پر دل جلے نے سیاہی پھینک دی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج رکنیت سازی مہم کیلئے فیصل آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ مختلف مقامات پر کارکنوں سے خطاب کریں گے ، اس موقع پر سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،ممبر شپ کیمپوں کے انعقاد کے باعث ٹریفک کیلئے ڈائیورژن پلان بھی تیار کیا گیا ہے ،ساڑھے 300سے زائد ٹریفک وارڈنز خصوصی ڈیوٹی انجام دیں گے۔

سونے کے تاج کے بعد سونے کا بلا بھی میدان میں آگیا، پاکستان تحریک انصاف چئیرمین عمران خان کی فیصل آباد آمد کے حوالے سے امیدوار پی پی 113 و سابقہ ویسٹ پنجاب یوتھ ونگ صدر میاں احمد سلیم نے تحفہ کیلئے سونا کا بلا تیار کروا لیا۔