مریم نواز راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گی


راولپنڈی (24نیوز) اتوار کی چھٹی کے روز سیاسی جماعتوں کے جلسے سیاست میں تیزی آگئی ، مریم نواز راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گی، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف گوجرانوالہ میں میدان لگائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز آج راولپنڈٰی میں سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی ، ن لیگ کے آج ہونے والے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کی تیاریاں مکمل کرلیں گیں، سوشل میڈیا ورکرز کنونش کل دن دو بجے فوارہ چوک راولپنڈی میں ہوگا۔

مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ورکرز کنونشن سے مریم نواز خطاب کریں گی۔ سوشل میڈیا ورکرز کنونشن کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سکیورٹی پلان کے مطابق دو ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے بھی متبادل پلان جاری کردیا گیا۔