پاکستان امن موٹرسائیکل ریلی سکھر سے بہاولپور روانہ


سکھر(24نیوز) پاکستان زندہ باد نعروں کی گونج سے امن موٹرسائیکل ریلی سکھر سےبہاولپور روانہ ہوگئی ہے۔ ہیوی بائیک سواروں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

پاکستان ہیوی بائیک ریلی کے شرکا کراچی سے سکھر پہنچے ہیں جہاں انہوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ پاکستان امن ریلی میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک کے پاکستانی شہری شامل ہیں۔موٹرسائیکل امن ریلی کے شرکاء کاکہنا ہےکہ پاکستان پر امن ملک ہے۔ ریلی کا مقصد دنیا میں امن کا پیغام دینا ہے کہ پاکستان امن کا خطہ ہے ہم سب ایک ہیں۔

ریلی کے شرکاء پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ اگلی منزل بہاولپور کیلئے روانہ ہوگئے۔ شرکاء مختلف شہروں سے گزرتے ہوئے آزاد کشمیر پہنچیں گے۔