مسلم لیگ ن کےجلسوں میں تصویری سیاست شروع ہوگئی


لاہور(24نیوز) مسلم لیگ ن کے اندرونی اختلافات کی جنگ جلسوں کے بینرز تک پہنچ آئی ۔  وزیراعلیٰ شہباز شریف کے جلسوں میں مریم نواز اوردخترنواز کے ورکرز کنونشن میں حمزہ شہباز کی تصویروں کو بینرز سے غائب کیا جانے لگا۔

 گوجرانوالہ میں آج شہباز شریف کاجلسہ ہورہا ہے، جس میں قائدین کے لئے بنائے جانے والے اسٹیج پرلگے فلیکس سے مریم نواز کی تصویرکو جگہ نہیں دی گئی جبکہ حمزہ شہباز شریف کی تصویرکو نمایاں جگہ دی گئی۔ دوسری طرف راولپنڈی میں آج ہونے والے سوشل میڈیا کنونشن سے مریم نواز خطاب کریں گی۔ یہاں ن لیگ کے رہنماؤں اورکارکنوں نے بڑے بڑے بینرزآویزاں تو کئے ہیں مگران میں حمزہ شہباز کی تصویرکہیں بھی نظرنہیں آرہی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز راولپنڈی میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کریں گی

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی تصویروں کو جان بوجھ کر فلیکسوں سے ہٹایاجارہاہے۔ گوجرانوالہ میں جلسے کے موقع پر ن لیگی قیادت کے خلاف بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں جن میں قاتل وزیراعظم نامنظورکے نعرے درج ہیں۔