پی ایس ایل تھری: ملتان سلطانز،کراچی کنگز اور پشاور زلمی مشکلات کا شکار

پی ایس ایل تھری: ملتان سلطانز،کراچی کنگز اور پشاور زلمی مشکلات کا شکار


دبئی (24نیوز) لاہور قلندرز کے پی ایس ایل تھری سے باہر ہونے کے بعد پلے آف مرحلے میں رسائی کے لئے پانچ ٹیموں کے درمیان اگر مگر کا کھیل جاری ہے ، ملتان سلطانز ،کراچی کنگزاورپشاور زلمی کے لئے پلے آف مرحلے میں جگہ بناناچلینج بن گیا ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کی پلے آف مرحلے میں رسائی یقینی ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری کے لیگ ٹو کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹڑز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کے ساتھ ہی لاہور قلندرز کی لیگ سے چھٹی ہو گئی۔ قلندرز کے لیگ سے باہر ہونے کے بعد باقی پانچ ٹیموں میں پلے آف مرحلے تک رسائی کے لئے اگر مگر کا کھیل جاری ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز 8میچوں میں 10, اسلام آباد یونائیٹڈ7میچوں میں 10 ،کراچی کنگز7میچوں میں 9 ، ملتان سلطانز9میچوں میں 9 اور پشاور زلمی8میچوں 6 پوائنٹس پر موجود ہے۔

اسلام آباد یونایئٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مزید ایک ایک میچ جیت کرباآسانی پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کر جائیں گے۔

ادھر کراچی کنگز کوپلے آف مرحلے میں جگہ بنانے کے لئے دو میچوں میں کامیابی درکار ہے تو ملتان سلطانز کوٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہرصورت کامیابی حاصل کرنا ہو گی۔

ملتان سلطانز کی شکست کی صورت میں پشاور زلمی کو پلے آف میں رسائی کے لئے اپنے آخری دومیچوں میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے خلاف لازمی کامیابی درکار ہو گی۔