دبئی کا ٹرک اڈا ریسٹورنٹ ،پاکستانی ثقافت کا امین

دبئی کا ٹرک اڈا ریسٹورنٹ ،پاکستانی ثقافت کا امین


دبئی(24نیوز) انسان جہاں بھی ہو وطن کی محبت اس کو ہمیشہ ستاتی ہے، دبئی میں پاکستانی نوجوان امین نے دیار غیر میں اپنے ملک کی یادیں تازہ رکھنے کے لئے بالکل گھر جیسا ماحول بنارکھا ہے۔

کہتے ہیں کہ پردیس کاٹنا کسی بھی شخص کے لئے سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے، ایسے میں اگر گھر سے دور گھر جیسا ماحول مل جائے تو یہ پردیس میں کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا۔دبئی کے علاقہ جمیرہ میں قائم ٹرک اڈا ہوٹل کو دیکھ کر یوں ہی محسوس ہو تا ہے جسیے آپ لاہور یا کراچی کے ٹرک اڈا پر موجود ہیں، ہوٹل پر پاکستانی کھانے بھی اپنی مثال آپ ہیں۔ہوٹل پر آنے والے پاکستانی کہتے ہیں کہ جب ان کو گھر کی یاد آتی ہے تو وہ ٹرک اڈا ہوٹل کا رخ کرتے ہیں اور یہاں آکر ان کو گھر جیسا ماحول ملتا ہے

 ہوٹل کے مالک نوجوان امین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے لوگوں کو گھر جیسا ماحول دینے کے لئے یہ ہوٹل بنایا ہے۔