کراچی: گلشن اقبال کے علاقہ میں پانی کی فراہمی بند

کراچی: گلشن اقبال کے علاقہ میں پانی کی فراہمی بند


کراچی (24نیوز) گلشن اقبال اورجمشیدٹاون میں پانی کی لائنوں کے مرمتی کام کے باعث شہرکے بیشترعلاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہے ۔

کے الیکٹرک اورواٹربورڈکے درمیان تناوکاخمیازہ علاقہ مکین بھگتنے پرمجبور،کے الیکٹرک کے ترقیاتی کاموں کے دوران پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی جس پرواٹربورڈکوحرکت میں آگیا،واٹربورڈکے ترجمان کاکہناہے کہ کئی بارکے الیکٹرک عملے کوتنبیہہ کرچکے ہیں ، پانی کی پائپ لائن پھٹنے سے گلشن اقبال اورجمشیدٹاون کے مختلف علاقوں میں رات 9 بجے تک پانی کی فراہمی بندرہے گی۔

گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈکے مکینوں کاکہناہے کہ ہمیشہ پانی کی عدم فراہمی سے پریشان ہیں ایسے میں رہی سہی کسرپائپ لائن کے پھٹنے سے پوری ہوگئی۔

شہرکے گنجان علاقوں میں پانی کی بلاتعطل فراہمی کویقینی بنانے کے لئے واٹربورڈکوترجیحی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔