نوجوانوں کے جنون سے ڈاکوؤں کو شکست دیں گے:عمران خان

نوجوانوں کے جنون سے ڈاکوؤں کو شکست دیں گے:عمران خان


فیصل آباد (24نیوز)  پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان آج فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں رکنیت سازی مہم کے لیے لگائے کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد میں سب سے زیادہ کرپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے فیصل آباد میں رکنیت ساز مہم کیلئے لگائے گئے کیمپ سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوؤں کو الیکشن میں شکست دیں گے ، فیصل آباد میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، کرپشن پر پکڑا جانے والا پوچھتا ہے کیوں نکالا، ملک میں اداروں کو مضبوط بنائیں گے، نوجوانوں کے جنون سے ڈاکوؤں کو شکست دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا قیادت میں ڈاکو بیٹھے ہوں تو ملک ترقی نہیں کرسکتا، کے پی جیسی پولیس یورپ میں نہیں ملتی، ملک کا وزیراعظم 300ارب لوٹ کرلے گیا ، خیبرپختونخوا جیسا نظام پنجاب میں لائیں گے ، بڑے لٹیروں نے پیسہ باہر بھیج کرملک کو مقروض کردیا، رانا ثنااللہ سن لو،تمہیں مونچھ سے پکڑ کرجیل لے جاؤں گا ، عابدشیرعلی شریف برادران کے چمچے ہیں۔