گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے:مریم نواز

گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے:مریم نواز


راولپنڈی(24نیوز) مریم نواز نے راولپنڈی میں سوشل میڈیا کے کنونشن سے خطاب میں نواز شریف کے شیروں کو خوش آمدید کہا، مریم نواز نے  پنڈی والو سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ جوجذبہ آج ہے پہلے کیوں نہیں تھا ، نواز شریف نہ جھکتا ہے اور نہ ہی جھلنے دیتا ہے، ہم سب اللہ پر چھوڑتے ہیں وہ ہمیں فتح دے گا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا سیل کے کنونشن سے خطاب کرنے سے پہلے بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا  اور نواز شریف کے شیروں کوخوش آمدید کہا۔ مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا لوگوں کا یہ سیلاب کسی سے نہیں روکا جائے گا، نوازشریف سے محبت میں شدت کی وجہ جانتی ہوں، نوازشریف کے ساتھ صبح جو ہوا اس کا آپ اور مجھ کو دکھ ہے، گیدڑوں کے ڈر سے شیروں کے قافلے نہیں رکتے ۔ مریم نواز نے مزید کہا یہ جلسہ نہیں انقلاب کی لہر ہے ، آج آپ کے دل پر چوٹ لگی ہے، آپ کا لیڈر نواز شریف بہادر ہے،شیر ہے، نواز شریف آنکھوں میں آنکھیں ڈالنا جانتا ہے ، نوازشریف کے ساتھ جو ہوا مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے ، نواز شریف حق کے راستے پر ہے،نبیﷺ کا غلام ہے، حق کے راستے میں مشکلات آتی ہیں،گھبرانا نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا مخالفین کوشکست نظرآئی تو اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئے، اوچھے ہتھکنڈے تب ہی اپنائے جاتے جب شکست صاف نظرآئے، شکست برداشت کرنے کے لیے ظرف اورحوصلہ چاہیے، ن لیگ کے مخالفین کے پاس ظرف اورحوصلہ نہیں ہے، گھٹیاں حرکتیں شکست کھانے والا ہی کرتا ہے، مریم نواز ، فاتح ہمیشہ ڈٹ کر سینہ تان کرکھڑا ہوتا ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا میرے،آپ کے اور نوازشریف کے درمیان کوئی نہیں آسکتا، چھپ کر وار کرنے والے گیدڑ ہوتے ہیں ، ایک مذمتی بیان دینے سے کیا لوگ تمہیں معاف کردیں گے ، آپ نے پانچ سال میں دھرنوں میں گھٹیا کلچرمتعارف کرایا، اس انسان کا نام لینے کی ضرورت نہیں ،وہ لیڈرنہیں بن سکتا۔

پنڈی والوں نے تیرہ میں اسے منتخب کرایا،کیا اس نے مڑکر دیکھا؟ ، مریم نواز نے اسٹیج پر ترازو منگوا لیا، جھکے ہوئے پلڑے میں لاڈلا بیٹھا ہے، عدلیہ نے لاڈلا کی طرف جھکاؤ کرکے نواز شریف سے زیادتی کی، ، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکالا گیا ، جے آئی ٹی کے ہیرو کو جانتے ہو، مریم نواز کا کارکنوں سے سوال، جے آئی ٹی ہیرونے رشتہ دارکوپیسے دےکرجعلی رپورٹ بنائی۔