مقدمہ منتقلی کا فیصلہ محفوظ، آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع

مقدمہ منتقلی کا فیصلہ محفوظ، آصف زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت میں توسیع


کراچی(24نیوز)کراچی کی بینکنگ کورٹ نے مقدمہ منتقلی کی درخواست پر فیصلہ پندرہ مارچ تک محفوظ کرلیا۔ آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت ملزموں کی عبوری ضمانت میں پندرہ مارچ تک توسیع کردی گئی۔

بینکنگ کورٹ میں میگامنی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،سابق صدر آصف زرداری کے وکیل نے ان کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی۔ وکیل کا کہنا تھا کہ خرابی صحت کی وجہ سے انکے موکل عدالت نہیں آسکتے۔

وکیل فاروق نائیک نے مقدمے کی اسلام آباد منتقلی کی درخواست پر دلائل دیئے۔ ان کا کہنا تھا سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں مقدمہ منتقل کرنے کی ہدایت نہیں کی۔ بینکنگ کورٹ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے،حسین لوائی کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ کیس کی دوسرے صوبے میں منتقلی کا اختیارصرف سپریم کورٹ کو ہے۔ کیس منتقلی کی درخواست بد نیتی پر مبنی ہے۔

نیب پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین نیب نے مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کی منظوری دی۔سپریم کورٹ کےحکم پر سولہ ریفرنس بنائے جارہے۔ لہذا کیس منتقل کرنے کا حکم دیا جائے ۔ 

اظہر تھراج

Senior Content Writer