انٹرپول نے حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی

انٹرپول نے حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی


24 نیوز: انٹرپول نے حسین حقانی کی گرفتاری سے انکار کرتے ہوئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی استدعا مسترد کر دی۔ انٹرپول کی جانب سے حسین حقانی کے خلاف کارروائی اور مقدمہ کو سیاسی قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انٹر پول سابق سفیر حسین حقانی پر مہربان ہو گئی ہے اور ان کی گرفتاری سے صاف انکار کر دیا ہے۔ حسین حقانی کو گرفتار کر کے حوالے کرنے کی ایف آئی اے کی استدعا بھی مسترد کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے نے انٹرپول کو خط لکھ دیا

 مزید پڑھیں: حقانی لو،ہمارا بندہ دو۔۔امریکہ سودے بازی پر اتر آیا 

انٹرپول کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حسین حقانی کے خلاف کارروائی اور مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے۔ استدعا کے جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انٹر پول اپنی پالیسی کے مطابق سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات میں کاروائی نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ انٹر پول نے حسین حقانی کی حوالگی سے متعلق دوسری مرتبہ درخواست کو مسترد کیا ہے۔ یہ بھی خیال رہے کہ ایف آئی اے کے پاس حسین حقانی کے خلاف کروڑوں ڈالر سرکاری فنڈز کی خورد برد کا مقدمہ زیر تفتیش ہے۔