بھارتی اداکار سلمان خان نے پہلی تنخواہ بتا کر دنیا کو حیران کردیا

بھارتی اداکار سلمان خان نے پہلی تنخواہ بتا کر دنیا کو حیران کردیا


(24نیوز) بالی وڈ اداکارسلمان خان نے پہلی تنخواہ بتا کر دنیا کو حیران کر دیا۔ بالی وڈ انڈسٹری کے مہنگے ترین اداکار نے اپنے کیرئیر کا آغاز کتنے روپے سے کیا جان کر آپ بھی حیران ہوجائیں گے۔

 دبنگ خان ( سلمان خان ) نے  اپنی اداکاری کا آغاز 1988 میں  کیا ، انھوں نے فلم 'بیوی ہو تو ایسی' سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔ تاہم ان کو اپنی پہلی کامیابی1989 میں فلم "میں نے پیار کیا" سے سمیٹی جس پر ان کو فلم فیر ایوارڈ  سے بھی نوازا گیا۔ 1990 میں انھوں نے "کچھ کچھ ہوتا ہے: میں ایک بہترین معاون اداکار کا فلم فار فیئر ایوارڈ جیتا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان انٹرنیشنل فلمی میلہ ’کانز‘ میں شرکت سے قبل نروس

90 کی دہائی میں انھوں نے کافی کامیابیاں سمیٹیں لیکن انکی فلم"  تیرے نام" اور "دبنگ"نے ان کو بہت زیادہ ہٹ کیا ۔ان کے علاوہ ایک تھا ٹائیگر، دبنگ 2 ، بجرنگی بھائی جان ، سلطان کے علاوہ کئی ایسی فلمیں ہیں جنھوں نے ان کی وجہ شہرت میں مزید اضافہ کیا۔ 

یہ تو تھی ساری کہانی جس سے پوری دنیا روشناس ہے لیکن گزشتہ دن دبنگ خان نے اپنے کیرئیر کے آغاز جس طریقے سے کیا اس سے پردہ اٹھا دیا، ان کے مطابق انھوں نے بیک گراونڈ ڈانسربن کیرئیرکاآغازکیا۔جی ہاں ! انھوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انھوں نے صرف75روپےکے عوض اپنی پہلی پرفارمنس دی۔

یاد رہے کہ 75روپےلے کرڈانس کرنے والے سلمان خان بھارت کے مشہوررئیلٹی شوکی ایک قسط کے11کروڑروپے وصول کرکے دنیاکے مہنگےترین میزبان بھی بن گئے۔فوربزمیگزین کے مطابق بالی وڈخان بھارتی فلم انڈسٹری کےسب سے زیادہ معاوضہ لینے والے دوسرے اداکارہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔