قوم کی حمایت سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا: ناصر جنجوعہ


 اسلام آباد(24نیوز) مشیر قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کہتے ہیں قوم کی حمایت سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔ افعانستان کا امن پورے خطے کے مفاد میں ہے۔پاکستان اور بھارت کو ماضی بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا۔

اسلام آباد میں افعان امن سےمتعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیرقومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصرجنجوعہ کا کہنا تھا دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افعانستان کے بعدپاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ہم نے 60 ہزار جانوں کی قربانی دی، قوم کی حمایت سے دہشتگردی کو شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار سلمان خان نے پہلی تنخواہ بتا کر دنیا کو حیران کردیا 

ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ طالبان کو پہلے انتخابات میں شامل کیا جاتا تو وہ بندوق اٹھانے کے بجائے ووٹ گنتے، اشرف غنی کی امن کی پیشکش کو سب کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت ہمیشہ دشمن نہیں رہ سکتے، ماضی کو بھلا کرآگے بڑھنا ہوگا۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔