امریکہ میں کار سوار نے گاڑی ڈیوائیڈر پر چڑھا دی،حوالات بند


واشنگٹن( 24نیوز ) امریکا کی وسکونسن ہائی وے پر ایک کار سوار نے گاڑی ڈیوائیڈر پر چڑھا دی اور وہاں نصب کئی لائٹ پول توڑ ڈالے، پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سڑکوں پر ٹریفک حادثات یوں تو معمول کی بات ہے لیکن امریکا کی وسکونسن ہائی وے پر انوکھا حادثہ ہوا ہے،ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک اچانک ہوا بے قابو،اور سڑک پر بنے ڈیوائیڈر پر چڑھ گیا، ٹرک کے ٹکرانے سے ڈیوائیڈر پر نصب کئی لائٹ پول بھی ٹوٹ گئے۔
سڑک پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں نے منظر محفوظ کرلیا، حادثے کے کچھ ہی دیر بعد پولیس موقع پر پہنچی، ڈرائیور کو ہتھکڑے لگائی اور حوالات میں بند کر دیا،خوش قسمتی سے حادثے میں وہاں سے گزرتی گاڑیاں اور انسان محفوظ رہے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں