کیا آپ جانتے ہیں آپ کادشمن آپ کے گھرمیں ہی موجودہے

کیا آپ جانتے ہیں آپ کادشمن آپ کے گھرمیں ہی موجودہے


24نیوز: کیا آپ جانتے ہیں آپ کی صحت کادشمن آپ کے گھرمیں ہی موجودہے۔ مائیکروویواوون ایک ایسی مشین ہے جوہرگھرکی ضرورت بن چکاہے لیکن بے احتیاطی سے مائیکروویو کا استعمال انسانی جان کادشمن بھی بن سکتاہے۔

تفصیلات کے مطابق آج کل تومائیکروویو اوون کے بغیرکچن نامکمل لگتاہے۔لیکن مائیکروویو نے جہاں زندگی بہت آسان بنا دی ہے وہیں اس نے انسانی صحت کو بھی بہت بری طرح متاثر کیا ہے۔ مائیکروویو کی وجہ سے کھانا گرم کرنا اور پکانا نہایت آسان ہوگیاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ آسانی انسانی صحت پر بہت بھاری پڑ رہی ہے۔کھانے کو گرم کرنے کے لیے مائیکروویو جن شعاوں کا سہارا لیتا ہے۔یہ شعائیں کھانوں کے غذائی اجزا کوتباہ کردیتی ہیں۔اورتواورکھانے پرمضراثرات میں تب مزید اضافہ ہوجاتاجب کھانا پلاسٹک کے برتنوں میں گرم کیاجاتاہے۔کیوں کہ پلاسٹک کے برتنوں کومائیکروویو میں استعمال کرنے سے کینسر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق جب دودھ یا کچے گوشت کو مائیکرویومیں رکھا جاتا ہے تو اس میں سے وٹامن بی40 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلاہےصرف یورپ میں مائیکروویو اوون کے استعمال سےایک سال میں 77لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈگیس خارج ہوتی ہے۔اتنی بڑی مقدارمیں کاربن ڈائی آکسائیڈکااخراج ہراس خطے کے لیے لمحہ فکریہ ہے جہاں دھڑادھڑیہ سہولت استعمال ہورہی ہے۔