ماہرہ خان کی انتہائی متنازع ویڈیو سامنے آ گئی

ماہرہ خان کی انتہائی متنازع ویڈیو سامنے آ گئی


لاہور( 24نیوز ) لالی ووڈ کی موجودہ دور کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ اپنے ساتھی اداکار کے ساتھ پرفارم کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی چھا گئی۔ یہ ویڈیو ماہرہ خان کی نئی آنے والی فلم کی ہے، جس میں وہ فلم گانے پر ریہرسل کر رہی ہیں۔ گانا ہے فلم”سات دن محبت اِن“گانے میں ماہرہ خان کے ساتھی اداکار شہریار منور بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی شہریار منور ادکارہ ماہرہ خان کا چہرہ اپنے ہاتھوں میں پکڑ کے گانے کے رومانٹک بول گنگاتے ہیں تو اداکارہ کا شرمانا ہی ختم نہیں ہوتا اور اداکارہ اپنا سر شہریار منور کے کاندھے پر رکھنے کی کوشش کرتی ہیں تاہم گانے کی ڈائریکٹشن پر مامور شخص دوبارہ آ کر دونوں کو دوبارہ وہی منظر عکس بند کروانے کی ہدایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان انٹرنیشنل فلمی میلہ ’کانز‘ میں شرکت سے قبل نروس

اداکارہ ماہرہ خان کی گانے کی عکس بندی کے دوران شرمانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پران کے چاہنے والوں میں بے حد مقبول ہو رہی ہے۔

 ماہرہ خان بلاشبہ آج کے دور کی منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور بھارتی فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔ ماہرہ خان کی ایسی کئی ویڈیوز پہلے بھی مقبول ہوئیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ جس فلم کا یہ گانا ہے وہ مقبول ہوتی ہے یا نہیں۔یہ فلم ’سات دن محبت ان ‘عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔