ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی سپریم کورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی طلبی کی تردید


اسلام آباد (24 نیوز) ترجمان وزیرِ اعظم ہاؤس نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم کی طلبی سے متعلق میڈیا رپورٹس کی وضاحت کر دی۔

ترجمان نے واضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے کسی بھی مسئلہ پر بلائے جانے پر وہ ضرور پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے ایک اور با اعتماد ساتھی کا ستارہ گردش میں آگیا 

واضح رہے کہ پائیلٹس کی ڈگریوں کے حوالےسے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شاہد خاقان عباسی کو ہفتہ کے روز طلب کر رکھا ہے۔