گرمیوں کی چھٹیاں؛ محکمہ تعلیم پنجاب، پرائیویٹ سکولز آمنے سامنے

گرمیوں کی چھٹیاں؛ محکمہ تعلیم پنجاب، پرائیویٹ سکولز آمنے سامنے


  24نیوز: پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن اور محکمہ تعلیم پنجاب آمنے سامنے آ گئے، پنجاب حکومت نے سترہ مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا، پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے فیسوں کے لالچ میں فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سترہ مئی سے چھٹیوں کا اعلان کیا تھا۔ پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے فیسوں کے لالچ میں فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آٹھ جون سے پہلے چھٹیاں نہیں دیں گے۔ گرمیوں میں رمضان المباک کی آمد پر محکمہ تعلیم کا 17مئی کو چھٹیوں کا اعلان کیا گیا،  پرائیویٹ سکولز مالکان فیسوں کے لالچ میں پڑ گئے، پنجاب حکومت کے فیصلے کو ہوا میں اڑا دیا۔

یہ بھی پڑھیں:بچوں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت کا سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
 
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ رمضان میں چھٹیوں کا فیصلہ سوچ سمجھ کراورعوام کے مفاد میں کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ سکولز کے ترجمان کاشف مرزا نے جواب میں کہا کہ محکمہ تعلیم پنجاب نےعہد شکنی کی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ تعلیم کے نام پر سیاست نہیں ہونی چاہیے یہ بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:محکمہ ایجوکیشن اتھارٹی کی نا اہلی سامنے آگئی
 
کاشف مرز ا نے حکومت پر تعلیم کش پالیسیوں کا الزام لگایا اورکہا کہ تعلیمی حرج کا ازالہ کون کرے گا؟ پرائیویٹ سکولز کی جانب سے چھٹیوں کی فیسیں یک مشت لینے پر والدین بھی پریشان ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito