نیو ایئر پورٹ اسلام آباد مسافروں کے لیے وبال جان بن گیا

02:56 PM, 11 مئی, 2018

شازیہ بشیر
Read more!

 اسلام آباد( 24 نیوز ) شہر اقتدار میں قائم ہونے والے نئے ائیر پورٹ کے مسافروں کے لیے بری خبر، آنے جانے کے لیے نئے ٹیکس لگ گئے۔ این ایچ اے بھی مسافروں کی جیبیں خالی کرنے کے لیے میدان میں آگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کے مسافروں کے لیے ایک اور بری خبر ہے، اب  ائیر پورٹ پر  آنے  اور  جانے   والوں سے تین  تین  مرتبہ ٹیکس لیا جا رہا ہے، کشمیر ہائی وے پر ایک اور ٹول پلازہ کھل گیا جہاں پر ائیرپورٹ آنے اور واپس جانے والے ٹیکس ادا کر رہے ہیں۔این ایچ اے اور ایف ڈبلیو او کی طرف سے قائم کیے جانے والے اس ٹول پلازے پر پرچی لینے والے مسافر حیرانگی اور غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نیو ایئرپورٹ پر سہولتیں ناپید، برطانوی ایم پی ناز شاہ خوار ہوتی رہیں
 
این ایچ اے کی طرف سے میٹرو بس منصوبے کے نام پر ٹیکس تو لیا جا رہا ہے لیکن منصوبہ تاحال نامکمل ہے۔نئے ٹّول پلازے کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں کی ہی وجہ سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ لیکن وفاقی وزیر مواصلاحات اس حوالے سے لاعلم ہیں۔

مزیدخبریں