فاٹا سے 56 طالب علموں کی لاہور آمد، بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کی سیر


لاہور(24نیوز) فاٹا سے تعلق رکھنے والے 56 رکنی طالب علموں کے وفد نے لاہور میں بادشاہی مسجد اور   کی سیر کی، طلبا نے یاد گار لمحات کو کیمرے کی آنکھ سے عکس بند بھی کیا۔ اور کہا کہ امن کا پیغام لے کر جارہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق فاٹا سے آئے وفد کا بادشاہی مسجد میں پرتپاک استقبال کرنے کیلئے لارڈ میئر لاہورمبشر جاوید بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ موجود تھے۔ وفد کوگلدستہ پیش کیا گیا اور اس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، وفد نے مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کی۔وفد نے بادشاہی مسجد میں رکھے تبرکات کی زیادت کی اور اسلامی گیلری کا بھی دورہ کیا، جس کے بعد شاہی قلعہ کی سیر کو نکل گئے، انہوں نے شیش محل دیکھا اوروہاں دربان کے ساتھ سلفیاں بنوائیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرمیوں کی چھٹیاں؛ محکمہ تعلیم پنجاب، پرائیویٹ سکولز آمنے سامنے
 
طالبات نے لاہوریوں کی مہمان نوازی کو خوب سراہا، ان کا کہنا تھا کہ لاہور آکر اچھا محسوس ہوا، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہماری جان ہے۔لارڈ میئرکا کہنا تھا کہ وفد میں موجود طالب علم ہمارے بچے ہیں اور انکا خیال رکھنا اولین ترجیح ہے۔وفد کی لاہوری کھانوں کے ساتھ خوب تواضع بھی کی گئی،  سیکورٹی کے فرائض آرمی کے جوانوں نے سرانجام دیئے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito