سیاسی جماعتیں 5 فیصد ٹکٹیں خواتین کو دیں ورنہ انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائیگا: الیکشن کمیشن

سیاسی جماعتیں 5 فیصد ٹکٹیں خواتین کو دیں ورنہ انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائیگا: الیکشن کمیشن


اسلام آباد(24نیوز) انتخابات کے دوران ہرجماعت پانچ فیصد ٹکٹیں خواتین کو دینے کی پابند ہوگی،عورتوں کو ٹکٹ نہ دینے والی پارٹی کو الیکشن کمیشن انتخابی نشان الاٹ نہیں کرے گا.

عام انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین کے لیے اچھی خبرسامنے آگئی، الیکشن کمیشن نے ہرجماعت کو پابند کردیاکہ وہ پانچ فیصد ٹکٹیں ہرصورت خواتین کو جاری کریں. الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ کمیشن کسی بھی سیاسی جماعت کو 5 فیصد سے کم خواتین کو ٹکٹ جاری کرنے کی صورت میں انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا چیئرمین نیب کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ 

ضرور پڑھیں:انکشاف15 جون 2016

الیکشن کمیشن انٹرا پارٹی انتخابات اور پارٹی کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعت کو بھی نشان الاٹ نہیں کرے گی۔آئین کے تحت پہلے ہی قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں خواتین کی 33فیصد نشستیں مختص ہیں،اب جنرل الیکشن میں بھی پانچ فیصد ٹکٹیں عورتوں کے لیے مختص کردی گئی ہیں۔