کراچی میں پولیس کا رمضان سے قبل کریک ڈاؤن

کراچی میں پولیس کا رمضان سے قبل کریک ڈاؤن


کراچی (24نیوز) رمضان سے قبل اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن ، جس کے نتیجے میں غفار کالیا گروہ میں شامل 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس کا رمضان سے قبل کریک ڈاؤن جاری کریک ڈاون کے نتیجے میں غفار کالیا گروہ میں شامل 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں فرہاد، بابرعلی، جنید، محمد نعمان،  بادشاہ، عبداللہ شاہ،  طلحہ،  محمد عدنان اور افضل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان 40 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جن سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انٹرپول نے حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کر دی

 اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کورنگی میں کارروائی کی، 3 ملزماں گرفتار کرلیئے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان موٹرسائیکل چوری اور چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ جن سے بائیکس کے چیسز بھی برآمد ہوئے۔اے وی سی سی کی ڈفینس خیابان بدر میں کارروائی، 3 اغواکار گرفتارکرلیئے گئے۔گذشتہ روز معروف بلڈر الطاف طائی کے بھائی سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی گئی، واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے۔ کہ ملزمان نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم ارشد طائی ملزمان کے ہاتھ نہ آئے۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito