واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، فیس بک ،انسٹا گرام کو بھول جائیں گے

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، فیس بک ،انسٹا گرام کو بھول جائیں گے


ویب ڈیسک: سوشل میڈیا کا جنون ہر کسی کے سر پر چڑھ کر بول رہا ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس بھی اس حوالے سے نت نئے تجربات کرتے رہتی ہیں اور اپنے صارفین کے ساتھ جڑی رہتی ہیں۔ فیس بک اور انسٹا گرام کے صارفین کو واٹس ایپ پر کچھ الجھن ہو رہی تھی جس کا حل ابھی ایپلی کیشن انتظامیہ کی جانب سے پیش کر دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے اس سے انسٹا گرام اور فیس بک کی ویڈیوز جو ایپلی کیشن کے ذریعہ بھیجی جاتی ہیں ان کو اب الگ سے کھولنے کی ضرورتن نہیں ہے۔ اب صارفین سادہ انداز میں واٹس ایپ کے اندر رہتے ہوئے ان ویڈیوز کو دیکھ سکتے ہیں۔یہ سہولت پہلی بار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ٹی کی دنیا میں پاکستان ایک مثال
 
 اگر آپ ابھی تک سہولت سے آشنا نہیں ہوئے ہیں تو ہو جائیں۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ آئی او ایس اپ ڈیٹ ڈاؤن لوڈ کرنا ہو گا۔ جس کے بعد آپ ویڈیو کو اپنے حساب سے دیکھ سکتے ہیں۔جس میں ایک آدھ نہیں بلکہ متعدد سہولتیں ہوں گی۔ صارفین جیسا چاہیں اس کو دیکھ سکتےہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:خبردار، ہوشیار، واٹس ایپ بھی اب محفوظ نہیں
 
ری سائز بھی کیا جا سکتا ہے، بہتر ریزلوشن بھی سیٹ کی جا سکتی ہے اور فل سکرین موڈ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جبکہ کمپنی کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے۔