جعلساز چینی دلہوں کے خلاف گھیرا تنگ

جعلساز چینی دلہوں کے خلاف گھیرا تنگ


لاہور(24 نیوز) ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ سے تین چینی باشندے اور 3 پاکستانی لڑکیوں کوگرفتارکرلیا، فیصل آبادکی عدالت نےگرفتار22 چینی باشندوں اور 2 پاکستانی ایجنٹس کوجیل بھیج دیا۔

ایف آئی اے نے جعلساز چینی دلہوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے۔ اسلام آباد ائیرپورٹ سے تین چینی باشندے اور 3 پاکستانی لڑکیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔  تینوں جوڑے خود کو شادی شدہ ظاہر کرکے چین جارہے تھے۔ چینی باشندوں کےجھانسےمیں آنےوالی ایک اور لڑکی سامنےآگئی۔  گوجرانوالہ کی رادیکا چینی شہری کی قید سےآزادہوکرگھرلوٹ آئی۔ رادیکا نے بتایا کہ والدین کو پیسوں کا لالچ دےکراس کی شادی کروائی گئی۔

ادھر فیصل آباد کی عدالت نےگرفتار22 چینی باشندوں اور 2 پاکستانی ایجنٹس کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈپرجیل بھیج دیا۔ ایف آئی اے کے مطابق اب تک شادی فراڈ سے متاثرہ 40 لڑکیاں سامنےآچکی ہیں، جن کا تعلق فیصل آباد، لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔