لاہور: افسوسناک واقعہ، گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق

لاہور: افسوسناک واقعہ، گھر میں آگ لگنے سے 3 بچے جاں بحق


لاہور (24نیوز) لاہور کے علاقے ماڈل کالونی میں گھر میں آگ لگنے سے دو کم سن بہن بھائیوں سمیت تین بچے جاں بحق ہو گئے۔

فیکٹری ایریا کے علاقے والٹن روڈ میں تین بھائی فریاد،عمران اور عرفان اپنے اہلخانہ کے ساتھ رہتے ہیں، افطاری کے وقت سب لوگ دوسری منزل پر جمع ہوئے تو بچے گھر کی تیسری منزل پر کھیلنے چلے گئے، بچوں نے دیا سلائی جلائی یا شارٹ سرکٹ ہوا، فریاد کا 5 سالہ بیٹا علی حسن، 3 سالہ بیٹی نبیہہ اور 6 سالہ بھتیجی حبیبہ جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ بچوں کو بچاتے ہوئے ان کا چچا عمران بھی جھلس کر زخمی ہو گیا۔

ریسکیو نے زخمی ہونے والے عمران کو تشویشناک حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک حادثہ تھا،ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

کمسن بچوں کی لاشیں گھر پہنچیں تو محلے میں کہرام مچ گیا اورماں باپ پر غشی کے دورے پڑنے لگے،رشتے دار وں  کی آہ و بکا سے ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔