دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف

دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف


ٹوکیو( 24نیوزجاپان نے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین الفا ایکس متعارف کرا دی ہے جو کہ 224 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان نے گولی کی رفتار طرح چلنے والی دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین الفا ایکس متعارف کرا دی ہے،یہ ٹرین 224 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے، یعنی یہ ٹرین کراچی اور لاہور کے درمیان کا 790 میل کا فاصلہ ساڑھے 3 سے 4 گھنٹے میں طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جاپان 2030 تک اس نئی ٹرین کو عام افراد کے لیے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

جس دوران اس ملک میں بلٹ ٹرین نیٹ ورک ساپورو تک پہنچ جائے گا جو کہ جاپان کے شمالی ہوکائیدو خطے میں واقع ہے،10 بوگیوں پر مشتمل الفا ایکس ٹرین نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس میں ایک بڑی ایروڈائنامک نوز دی گئی ہے جو ٹرین کے دباؤاور آواز کو سرنگوں میں سے گزرتے ہوئے کم کردیتی ہے۔

ضرور پڑھیں:انکشاف، 24 اگست2019

اس ٹرین کے دیگر فیچر میں ایسے خاص آلات کی موجودگی ہے جو زلزلے کے جھٹکے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں، یہ نئی ٹرین چین میں دوڑنے والی تیز ترین بلٹ ٹرین کو پیچھے چھوڑ دے گی جس کی رفتار 217 میل فی گھنٹہ ہے۔جنسی