"پورے رمضان بلاول بارے کوئی بات نہیں کروں گا"



لاہور( 24نیوز ) وزیر ریلوے شیخ رشید نےاپوزیشن کو کہا رمضان کے بعد احتجاج کریں، اپوزیشن باہر نکلے گی تو پھول نچھاور کروں گا، انہوں بلاول بھٹو کے بارے بھی دلچسپ بات کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوزکانفرنس کر تے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کاکہناتھاکہ شیخ 15 جون کو وزیراعظم عمران خان نئی وی آئی پی ٹرین سرسید کا افتتاح کریں گے، ہم نے کوئی نئی ٹرین نہیں خریدی اور نہ کوئی نیاپیسنجرز ٹینٹدر نہیں کیا، کوئی اخراجات میں اضافہ نہیں کیا بلکہ17 لاکھ لیٹر تیل بھی بچایا،ڈیزل مہنگا ہونے سے ریلوے خزانے پر1بلین روپے کا بوجھ بڑھ گیا، کرایوں میں اضافہ ناگز،اکلانومی کلاس کا کرایہ50 روپے تک بڑھائیں گے، ان کا مزید کہناتھاکہ ریلوے کی نجی کاری نہیں ہورہی سب بکواس ہے، پچھلے سال کی نسبت اس سال5 ارب زائد کمائے ہیں،ریلوے کی زمین پرقبضہ مافیا کا راج ہے,گینگ آف فورنے اس ملک کو نوچا ہے۔

انہوں نے اپوزیشن کو کہاکہ وہ  رمضان کے بعد احتجاج کریں، باہر نکلیں گے تو میں پھول نچھاور کروں گا، آئی ایم ایف سے معاہدہ فائنل ہوچکا ہے،ان کاکہناتھاکہ وہ چاپلوسی کرنے والے وزیر نہیں اور صاف کہتا ہوں کہ مہنگائی ہوئی ہے، مگر اس کے ذمہ دار نواز شریف اور زرداری جیسے ڈاکو ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی ایم ایف کا قرضہ عام آدمی پر بوجھل ہوگا،کابینہ اجلاس منگل کے بجائے سوموار کو ہوگا اجلاس میں ٹیکس ایمنسٹی سکیم پر بحث ہوگی,اسدعمر پر ناتجربہ کاری کا الزام غلط ہے،عید کے بعد وہ کابینہ کے رکن ہوں گے اورعیدکے بعدکابینہ میں ردوبدل بھی ہوگا۔

ان کا کہناتھا کہ سرکلر ریلوے کاچیف جسٹس صاحب نے جو حکم دیا وہ 15 دن میں اس پر عملدرآمد ہوجائے گا،پاکستان ریلوے سندھ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، علاوہ ازیں ریلوے کے مزدوروں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بارے صحافی نے سوال کیاتووزیر ریلوےکاکہناتھاکہ میں روزے کی حالت میں ہوں، پورے رمضان بلاول کے بارے کوئی بات نہیں ہوگی۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER