عوام کیلئے خوشخبری، ترقیاتی منصوبوں کی فہرست تیار

عوام کیلئے خوشخبری، ترقیاتی منصوبوں کی فہرست تیار


اسلام آباد(24 نیوز) تحریک انصاف کےوفاقی وزرا اورارکان اسمبلی کےحلقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی فہرست تیار کرلی گئی، لاہور سمیت پنجاب کے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں 4 ہزار517 اسکیموں کی نشاندہی کی گئی۔

 تحریک انصاف کےارکان قومی اسمبلی کو ایس ڈی جی پروگرام کےتحت فنڈجاری ہوںگے،حکومت نے فہرست تیارکرلی، لاہورکے3 ایم اینزمیں سے وفاقی وزیر حماد اظہر، وفاقی وزیر شفقت محمود اور رکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر شامل ہیں۔

ملتان میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےحلقہ میں اسکیموں کی نشاندہی کی گئی، راولپنڈی میں وزیر ریلوے شیخ رشید کے حلقے میں 34 اسکیموں کو شامل کیا گیا، وفاقی وزیر فواد چوہدری کے حلقہ میں 10 اسکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے، فہرست میں وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ کا نام بھی شامل ہے جب کہ وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مخدوم خسروبختیارکےحلقہ میں سب سےزیادہ 118اسکیموں کی نشاندہی کی گئی۔

فہرست میں گجرات،خانیوال، ڈی جی خان، بہاولپور، گجرانوالہ، ساہیوال، سرگودھا اورساہیوال سمیت دیگر شہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جہاں بجلی سےمتعلق 3 ہزار 267 اسکیموں کی نشاندہی کی گئی جبکہ تعلیم کی17، صحت کی 10،صاف پانی کی62، سڑکوں کی 230،سیوریج کی656، گیس کی251 اور ایس ڈی جی گول پروگرام کی 24 اسکیموں کی نشاندہی کی گئی۔