گجرات میں اجتماعی شادیوں کی تقریب

گجرات میں اجتماعی شادیوں کی تقریب


گجرات(24نیوز) گجرات میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تیس غریب بیٹیوں کے خواب پورے ہو گئے۔

جہیز جیسی لعنت بیٹیوں کی شادی کا فرض ادا کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جہیز نہ ہونے کی وجہ سے بیٹیاں گھر میں بیٹھی رہتی ہیں، کہیں کم جہیز پر سسرال والے زندگی اجیرن کر دیتے ہیں۔  گجرات میں ایسی بیٹیوں کا سہارا بنی الخدمت فاؤنڈیشن جہیز  اور دعاؤں کے سائے میں تیس لڑکیوں کا پیا گھر سودار دیا گیا۔

گجرات کے مقامی حال میں الخدمت فاؤنڈیشن نے تقریب منعقد کی، اس تقریب میں بیٹیوں کو  لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جہیز دیا گیا، الخدمت فاؤنڈیشن میں آئے خصوصی مہمان جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے تحفے بھی دیے۔ اس موقع پر دولہے اور دلہنیں انتہائی خوش نظر آئیں۔

تقریب میں دولہا اور دولہن کے گھر سے بیس بیس افراد کو مدعو کیا گیا، سب نے بیٹیوں کو دعاؤں کے سائے میں رخصت کیا۔  شادی کے بندھن میں بندھنے واے جوڑے جہاں زندگی کے نئے صفر کے آغاز پر خوش ہیں وہی پر الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کرتے نظر آتے ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔