پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ آج  کھیلا جائیگا

 پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ آج  کھیلا جائیگا


دبئی(24نیوز) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے آج کھیلا جائے گا،تین میچز پر مشتمل سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے،سرفراز الیون فیصلہ کن میچ میں کامیابی اور سیریز نام کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق پاکستان اور اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچ پر مشتمل سریز کا آخری میچ اہمیت اختیار کر گیا ہے،  سیریز کا فیصلہ کن میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا، اس سے قبل سیریز کے دونوں میچز ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے۔

دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیت رکھا ہے، پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کی ایک نہ چلنے دی اور 47 رن سے شکست دے کر سیریز کا بہترین آغاز کیا،لیکن شاہینوں نے دوسرے میچ میں خوب کم بیک کیا اور کیویز سے بدلہ لیتے ہوئے 6 وکٹوں سے یکطرفہ شکست دی،کیویز اورگرین شرٹس نے سیریز اپنے نام کرنے کے لیے کمر کس لی اور فائنل میں ایک دوسرے کوٹف ٹائم دینے کی تیاری بھی کر لی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ون ڈے سیریز کھیلی جاچکی ہیں جس میں سے 13 کیویز اور 7 سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی۔