مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

مولانا سمیع الحق کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت


اسلام(24نیوز) راولپنڈی پولیس نے مولانا سمیع الحق کے قتل میں ملوث ہونے کے شبہ میں تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا،تینوں مشکوک افراد کو جیو فینسنگ اور مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے حراست میں لیا گیا ہے۔

 پولیس ذرائع کے مطابق مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا اور جیو فینسنگ کے ذریعے تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ، تینوں مشکوک افراد کو پولیس کے سیف سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے جس کے بعد ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر عزیز ان مشکوک افراد سے تفتیش کر رہے ہیں جبکہ اس کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ  مولانا سمیع الحق کو 2 نومبر کی رات کو بحریہ ٹاؤن سفاری ولاز میں واقع ان کے گھر میں نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار کر کے انتہائی بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کو شدید زخمی حالت میں نزدیک واقع ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔