انڈونیشیا میں طیارہ حادثہ،مسافروں کی تلاش کا کام بند

انڈونیشیا میں طیارہ حادثہ،مسافروں کی تلاش کا کام بند


جکارتہ (24نیوز) انڈونیشیا میں طیارہ حادثے کے 2ہفتے بعد مسافروں کی تلاش کا کام روک دیا گیا ،  79 افراد کی شناخت ہو گئی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق فضائی کمپنی کا طیارہ جو کہ گزشتہ ماہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا ، دو ہفتوں سے جاری مسافروں کی تلاش کا کام روک دیا گیا،انڈونیشین حکام کا کہنا تھا کہ دوران سرچ آپریشن  انسانی باقیات سے بھر ے 196 بیگ سمند سے ملے ہیں، اور 79 افراد کی لاشوں کو نکلا گیا جن کی شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا گیا ہے، ریسکیوایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سمند ر سے مزید کچھ نہ ملنے کی وجہ سے آپریشن کو روکا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو فضائی کمپنی لائن ایئر کا ایک مسافر بردار طیارہ دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا تھا، جہاز میں 189 مسافر سوار تھے۔

حادثے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران طیارے کا ایک بلیک باکس بھی ملا تھا تاہم اب تک حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔