شہریوں نے سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرلی

شہریوں نے سردی کا مقابلہ کرنے کیلئے تیاری کرلی


حیدرآباد ( 24نیوز )ٹھنڈی ہواﺅں نے دستک دی تو حیدرآباد کے شہریوں نے بھی لنڈا بازار کا رخ کرلیا ، سستے اور گرم ملبوسات کی خریداری کے لیے لنڈا بازار میں ان دنوں کافی گہما گہمی ہے۔
موسم سرما کی آمد سے قبل ہی حیدرآباد کے شہریوں نے ٹھنڈی اور یخ بستہ ہواﺅں سے بچنے کی تیاری شروع کردی ہے، گرم ملبوسات کی خریداری کے لیے شہریوں نے بڑی تعداد میں لنڈا بازار کا رخ کرلیا ہے جہاں مناسب داموں میں عمدہ ورائٹیز کی خریداری کی جارہی ہے۔
خریداروں کا کہنا ہے کہ دیگر مارکیٹس میں قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے گرم ملبوسات کی خریداری مشکل ہے ، لنڈا بازار میں ملنے والے ملبوسات انتہائی سستے ہیں۔
لنڈا بازار میں اعلی کوالٹی کی جیکٹس ، کیپس اور گرم ملبوسات دستیاب ہونے کے سبب نہ صرف غریب اور متوسط طبقے کے لوگ یہاں سے خریداری کررہے ہیں بلکہ ہائی کلاس طبقہ بھی لنڈا بازار آنے میں پیچھے نہیں۔