پولیس کامشکوک  افراد کیخلاف آپریشن،  بائیس افراد گرفتار

پولیس کامشکوک  افراد کیخلاف آپریشن،  بائیس افراد گرفتار


کراچی(24نیوز) کراچی میں سچل کے علاقہ  سکندر گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن، داخلی وخارجی راستے بندکرکے گھر گھر تلاشی لی گئی، کارروائیوں میں پندرہ مشتبہ افراد سمیت بائیس ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق  کراچی میں سچل کے علاقہ  سکندر گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن کیا گیا  داخلی وخارجی راستے بندکرکے  ہر گھر تلاشی لی گئی، ایس ایس پی ضلع ملیر سید عرفان علی بہادر کی جرائم کی سرکوبی کے لئے ضلع میں میں بڑے پیمانے پر چھاپے اور کاروئیاں کی گئیں،  سچل کے علاقہ سکندر گوٹھ میں پولیس کا سرچ آپریشن کیا گیا ، سرچ آپریشن مفرور و اشتہاری ملزمان و دیگر جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیاگیا۔

آپریشن کے دوران 15مشتبہ افراد سمیت  22 ملزمان کو گرفتار کیا گیا،ملزموں کےقبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئیں،  آپریشن میں گڈاپ ڈویژن ضلع ملیر پولیس کی ایک درجن سے زیادہ گاڑیاں، موٹر سائیکل اسکواڈزنے حصہ لیا، ریپڈ ریسپانس فورس کی تین کمپنیاں اور خواتین اہلکار بھی آپریشن کا حصہ رہیئں،گرفتار ملزمان میں پولیس کو مطلوب بدنام منشیات فروش عالم افغانی ولد انوراور اسٹریٹ کرمنلز رفیق عرف ننھا ولد شفیع شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2غیر قانونی تیس بور پستول 1 بارہ بور ریپیٹر اور دو کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی، سرچ آپریشن کے دوران تھانہ سہراب گوٹھ کے علاقے سے مورخہ 2018-11-09 کو اسلحے کے زور پر چھینی گئی کار ٹویوٹا کرولا نمبر AFN-169  بھی بازیاب کروائی گئی۔

علاوہ ازیں علاقے کے داخلی خارجی راستے  بند کر کے کر کے گھر گھر تلاشی اور چھاپے مارے جارہے ہیں ، کئی ملزمان کوپولیس نے حراست میں لے کر مقدمہ درج کر دیاگیا،آپریشن کے دوران 38 افراد کو کوائف کی تصدیق کے بعد موقع پر ہی رہا کر دیا گیا۔