دنیا کا طاقتور پاسپورٹ کس ملک کاہے؟ نئی فہرست جاری

دنیا کا طاقتور پاسپورٹ کس ملک کاہے؟ نئی فہرست جاری


ٹوکیو(24نیوز) جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ قرار دے دیا گیا،  190 ملکوں میں بغیر ویزہ داخلہ ، کسی بھی ایئرپورٹ پر ویزے کی سہولت  موجود  ہے۔

ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کا طاقتور پاسپورٹ جاپان کے لوگوں کے پاس ہے،  رواں ماہ کے اوائل میں جاپان کے شہریوں کو میانمار تک ویزا کے بغیر رسائی کا حق مل گیا جس کی بدولت ان کے شہری 190 ملکوں میں بغیر ویزا سفر یا ایئرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔

 جاری کردہ فہرست میں سنگاپور کا پاسپورٹ دوسرے نمبر پر ہے جس سے 189ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کیا جاسکتا ہے، جرمنی ، فرانس ،جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ،امریکی پاسپورٹ پانچویں، ترقی یافتہ متحدہ عرب امارات جو 2006 میں اس فہرست میں 62ویں نمبر پر موجود تھا اب  21واں نمبر پر ہے۔

مضبوط ترین پاسپورٹ کی فہرست میں بھارت کا 81واں نمبر ہے جس کے شہری 60 ملکوں میں اس سہولت کو استعمال کر سکتے ہیں،  جبکہ 43 مقامات کے ویزا تک رسائی کی بدولت اس کا فہرست میں 98واں نمبر ہے، طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان 104ویں نمبر پر موجود ہے شہریوں کو دنیا کے 193مقامات تک رسائی کے لیے ویزا درکار ہے۔

اس کے برعکس جن ملکوں کے شہریوں کو سب سے کم ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ہی ویزا کی سہولت میسر ہے ان میں پہلے نمبر پر افغانستان اور عراق کے شہری شامل ہیں، پاکستان کے پاسپورٹ کے حامل شہری بھی ان میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا کے سب سے کم ملکوں میں یہ سہولت میسر ہے اور سب سے کمزور پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان پانچویں نمبر موجود ہے کیونکہ اسے صرف 33 ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ویزا دستیاب ہوتا ہے۔