امریکی صدر ایک بار پھر غصہ میں آگئے

امریکی صدر ایک بار پھر غصہ میں آگئے


واشنگٹن ( 24نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحافیوں کے ساتھ جھڑپیں آئے دن میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

دو روز قبل ہی روس کے متعلق سوال پوچھنے پر ٹرمپ نے ایک صحافی کو جھاڑ پلائی تھی،صرف یہی نہیں بلکہ اس کا پریس کارڈ منسوخ کرکے وائٹ ہاﺅس میں داخلہ بند بھی کر دیا پھر ایک صحافی ٹرمپ کی زد میں آگیا،اس نے ٹرمپ سے نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی کے بارے میں پوچھا، یہ ایک ایسا عنوان تھا جو گذشتہ دنوں خبروں کی شہ سرخیوں میں رہا جب ٹرمپ نے ا پنے اٹارنی جنرل جیف سیشنز کو اچانک نوکری سے نکال دیا تھا۔اس سوال پر ٹرمپ نے صحافی کو انگلی دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ کیا بیوقوفانہ سوال ہے، میں تمہیں مسلسل دیکھ رہا ہوں ، تم بہت فضول سوال کرتے ہو۔

یہ کہہ کر ٹرمپ چلتے بنے۔بعد ازاں انہوں نے پریس کانفرنس جاری رکھتے ہوئے کہا صحافیوں اور میرے درمیان ہمیشہ ناراضگی ان کی غلطی کی وجہ سے ہوتی ہے،جب صحافی وائٹ ہاﺅس میں آتا ہے تو اسے چاہئے کہ یہاں کے تقدس کا خیال رکھے، یہ بہت خاص جگہ ہے، اس کا احترام کرنا آپ کا فرض ہے اور صدر ہونے کی حیثیت سے آپ میرا احترام بھی کریں۔