کیلیفورنیامیں لگنے والی آگ سے اداکاراﺅں،گلوکاروں کے گھر بھی نہ بچ سکے

کیلیفورنیامیں لگنے والی آگ سے اداکاراﺅں،گلوکاروں کے گھر بھی نہ بچ سکے


کیلے فورنیا( 24نیوز ) کیلیفورنیا کے جنگلوں میں لگنے والی آگ ٹھنڈی نہ ہوسکی، جھلس کر ہلاک ہونیوالوں کی تعداد25ہوگئی۔

کئی معروف شخصیات کے گھر آگ کی زدمیں آگئے،ابھی جنگلوں میں 16 مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے،آئندہ24 گھنٹوں میں آگ مزید شدت اختیار کرلے گی۔

رئیلٹی ٹی وی سٹار کم کاڈیشیئن کا گھر آگ نے بھسم کردیا، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے وہ اپنے ذہن سے اس آگ کو نکالنا چاہتی ہوں،وہ سب لوگ محفوظ ہیں اور یہی اہم ہے۔گلوکارہ چیر جو لاس ویگس میں اپنا پروگرام پیش کر رہی ہیں ،انھوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ مالیبو میں اپنے گھر کے لیے فکرمند ہیں۔

گلوکارہ لیڈی گاگا نے کہا کہ انھوں نے مالیبو میں اپنا گھر خالی کر دیا ہے۔ انھوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں ان کے اوپر کالے دھوئیں اڑتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

آسکر انعام سے سرفراز ہدایتکار گیولرمو ڈیل ٹورو نے ٹویٹ کیا کہ انھوں نے اپنا گھر خالی کر دیا ہے اور اپنے پیچھے بلیک ہاو¿س کا میوزیم کلیکشن چھوڑ آئے ہیں۔