ہائی ٹیک پاکستان کی جانب ایک اورسنگ میل عبور

ہائی ٹیک پاکستان کی جانب ایک اورسنگ میل عبور


اسلام آباد(24نیوز) ہائی ٹیک پاکستان کی جانب ایک اورسنگ میل عبورکرلیاگیا۔ وزارت مواصلات نے موٹر ویز اور ہائی ویز کو موبائل ایپ سے منسلک کرکے افتتاح کرلیا ہے جبکہ مختلف وزارتوں نے بھی ای گورننس سسٹم لگانا شروع کردیا۔

وزارت مواصلات نے موٹر ویز اور ہائی ویز کو موبائل ایپ سے منسلک کردیا۔ وزیر مملکت مواصلات مراد سعید آج موبائل ایپلیکیشن کاباضابطہ افتتاح کیا۔موٹر وے پر کیسا موسم ،  کہاں سے بند،  کہاں مسئلہ ، مسافر اس ایپلیکیشن سے دیکھ سکیں گے۔

پاکستان بھر کی 12000 کلو میٹر شاہراہ کی مکمل تفصیل صرف ایک موبائل ایپ میں ملے گی۔شاہراہوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق شکایات براہ راست ادارے کو پہنچا سکیں گے۔موٹر ویز، ہائی ویز اور سی پیک کے روٹس کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ایپلیکیشن سے مسافروں کو سفری سہولیات اور موٹروے پولیس کی تمام معلومات دستیاب ہو گی۔ این ایچ اے پراجیکٹس کی تفصیلات، کرپشن کی تحقیقات سمیت سب کچھ پہنچ میں ہوگیں،  مسافرٹول پلازوں اور ٹیکس سے متعلق معلومات بھی آسانی سے جان سکیں گے.

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔