طارق بشیر چیمہ کے شکوے کا گورنر پنجاب نےٹھنڈا میٹھا جواب دیدیا


لاہور(24نیوز) ق لیگی رہنما اوروفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ کےشکوےکا گورنرپنجاب نےٹھنڈامیٹھاجواب دیا ۔

گزشتہ روز  اسپیکر پنجاب اسمبلی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور عمران خان کے قریبی ساتھی جہانگیر ترین میں ملاقات ہوئے جس میں طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین سے شکوہ کیا تھا کہ یار سرور نوں کنٹرول کرو ، چودھری صاحب میرے حلقے میں مداخلت کر رہے ہیں اور یہ آپ کے وزیر اعلیٰ کو بھی نہیں چلنے دیں گے۔ اس گفتگو کے بعد چودھری پرویز الہیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادی حکومت میں شکوے شکایت تو ہوتے رہتے ہیں، گلے کرنے سے  مسائل حل ہوتے ہیں ورنہ اس کا غصہ سیکرٹ بیلٹ پر اترتا ہے۔ ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا کہ چودھری سرور میرے اچھے دوست ہیں۔ 

طارق بشیر چیمہ کی شکایت کے حوالے سے چودھری سرور نے ٹھنڈا میٹھا جواب دے دیا۔گورنرپنجاب چودھری سرورنےطارق بشیرکےحلقےمیں مداخلت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ طارق بشیرنہیں بلکہ ساتھ والے حلقےکےامیدوارنعیم وڑائچ سےملاقات کی،  ق لیگ اتحادی جماعت ہے، گلےشکوےسنیں گے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔