کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 1044 دکانیں مسمار

کراچی: ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 1044 دکانیں مسمار


کراچی (24نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں ایک ہزار چوالیس دکانیں مسمار کردی گئیں مئیر کراچی وسیم اختر کہتےہیں کہ دوکانداروں کو ایک ماہ پہلے نوٹس دیا تھا۔

 سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیاتی اداروں نے ڈنڈا اٹھالیا اور ہر صورت تجاوزات کے خاتمے کی ٹھان لی۔   ایمپریس مارکیٹ میں ایک ہزار سے زائد دکانیں مسمار کردی گئیں، دکانداروں کو رات بھر سامان خالی کرنے کی مہلت دی گئی۔ مہلت ختم ہونے پر صبح سویرے 7 بجے آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

 میئروسیم اخترکا کہنا تھا کہ دکانداروں سے ہماری کوئی ذاتی دشمنی نہیں سپریم کورٹ کےحکم پرایک ماہ پہلےنوٹس دیاتھا۔ انسدادتجاوزات کےسینئرڈائرکٹر بشیرصدیقی نےکہا کہ ایمپریس مارکیٹ کواس کی اصل شکل میں بحال کردیں گے۔ 

دوسری جانب  مارکیٹ کےدکانداروں کا کہناتھا کہ ہمیں نوٹس دیےبغیردکانیں گرادی گئیں ہمارےنقصان کاازالہ کون کرےگا۔ آپریشن کےدوران پرندہ مارکیٹ کےدکاندارنےدلبرداشتہ ہوکراپنی دکان کوخودہی آگ لگادی۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔