فخر عالم کی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

 فخر عالم کی ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات


اسلام آباد(24 نیوز) معروف اینکر اور گلوکار فخر عالم نےایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔ 

ملاقات فخر عالم  کے دنیاکے گرد تاریخی سفر کے پس منظر میں ہوئی۔ فخر عالم نے ایئر چیف کے تعاون اور مشورے کا شکریہ ادا کیا جس کی بدولت وہ  ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس غیر معمولی کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ یہ کوشش دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔ اس موقع پر فخر عالم نے ایئر چیف کو اپنی کتاب ''مشن پرواز  -  فخر عالم میکنگ ہسٹری''  بھی پیش کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer