ہالی ووڈ فلم ’مڈوے‘ کا باکس آفس پر راج

ہالی ووڈ فلم ’مڈوے‘ کا باکس آفس پر راج


نیویارک(24 نیوز) ہالی ووڈ فلم’مڈوے‘ نے امریکی باکس آفس پر قبضہ جمالیا۔

’مڈوے‘ نے امریکی باکس آفس پر17 اعشاریہ 5 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔ہالی ووڈ اداکار پیٹریک ویلسن کی فلم ’مڈ ڈے‘ میں امریکی اور جاپانی جنگی جہازوں کے مابین ہونے والی جنگ کو دکھایا گیا ہے۔ہالی ووڈ فلم ’ڈاکٹر سلپ‘ 14 اعشاریہ 1 ملین ڈالر کا بزنس کر کے باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی. معروف ریسلر جان سینا کی فلم پلیئنگ ود فائر 12.8 ملین ڈالر کے بزنس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer