بھارت میں فضائی آلودگی، دیوی دیوتاؤں کوبھی ماسک پہنادئیےگئے

بھارت میں فضائی آلودگی، دیوی دیوتاؤں کوبھی ماسک پہنادئیےگئے


بنارس(24 نیوز) بھارت میں فضائی آلودگی سےشہری توپریشان ہیں ہی، دیوی دیوتاؤں کوبھی ماسک پہنادئیےگئے۔

بھارتی شہربنارس کےمشہور’شِوپاروتی‘ مندرمیں رکھےدیوی اور دیوتاؤں کوسفید ماسک پہنادیےگئےہیں۔ پنڈتوں نےدیوی دیوتاؤں کوفضائی آلودگی سےمحفوظ رکھنےکےلیےماسک پہنائےہیں۔

وزیراعظم نریندرمودی کےحلقہ انتخاب بنارس کےایک مندرکےپنڈت ’ہریش مشرا‘نےمیڈیا سے گفتگو میں بتایاکہ سردیوں میں ان مورتیوں کوکمبلوں سےڈھانپ دیتےہیں۔دیوی دیوتاؤں کےچہروں پرماسک دیکھ کرشہریوں نےفضائی آلودگی سےبچنےکیلئےماسک پہنناشروع کردئیے۔

بھارتی شہری منہ پرماسک لگائےفضائی آلودگی کےاثرات سےبچنےکیلئےکوشاں ہیں۔دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سےفضائی آلودگی پرقابوپانےکےلیےاقدامات کیےجارہےہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer