کیو موبائل نے ٹیلی نار کی مدد سے پہلا فیچر فون متعارف کرادیا

کیو موبائل نے ٹیلی نار کی مدد سے پہلا فیچر فون متعارف کرادیا


کراچی( ثمین نواز ) کیو موبائل کا بہتر اقدام ، اپنے صارفین کے لئے فیچر فون متعارف کروادیا۔

ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب آگیا، کیو موبائل نے ٹیلی نار کی مدد سے پہلا فیچر فون متعارف کرادیا، 4000 سے بھی کم قیمت والے اس فون میں یو ٹیوب، فیس بک، واٹس ایپ جیسے فیچرز کی سہولیات اپنے صارفین کو فراہم کرےگا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں لانچنگ تقریب کے دوران مارکیٹنگ ہیڈ کیو موبائل ذیشان قریشی کا کہنا تھا کہ کیو موبائل نے وقت کی ضرورت کو محسوس کیا اور جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے

ٹیلی نار کے مصطفیٰ جمشید کہتے ہیں کہ اب فور جی سب کے لئے ہے یہ موبائل خاص کر ان افراد کے لیے ہیں جو اپنے گھروں سے دور روزگار کی تلاش میں جاتے ہیں

تقریب میں ٹیکنالوجی کی دنیا سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔قرعہ اندازی کے ذریعہ دو موبائل فون بھی دیئے گئے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer