”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“شروع ہوتے ہی نادراکا نقص سامنے آگیا


اسلام آباد( 24نیوز )”نیا پاکستان ہاﺅسنگ پروگرام“شروع ہوتے ہی نادرا کی ویب سائٹ جواب دے گئی۔
وزیراعظم کے اعلان کے بعد نادرا ویب سائٹ ہی بیٹھ  گئی۔ نادرا نے نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کا فارم ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا تو ویب سائٹ ہی کریش کر گئی۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان بدھ کو اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ” نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی “کے قیام کا آغاز کیا تھا۔اس وقت ان کا کہنا تھا کہ ہمیں تھوڑی دیر کیلئے مشکلات کو برداشت کرنا پڑے گا،میں عوام کو مشکل وقت سے گزاروں گا لیکن آگے آسانی بھی لاﺅں گا،آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے مدد لی جائے گی۔ پاکستان امیر ملک ہے لیکن مینجمنٹ درست نہیں،اس وقت میں عوام کو گھر دے رہا ہوں،اس سکیم سے چالیس انڈسٹریوں کو فائدہ ہوگا۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئیٹ پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے پانچ سالوں میں 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کے تاریخی منصوبے کا آغاز کیا ہے، اس سے معاشرے کے بے گھر افراد کو قابل برداشت قیمت میں گھر اور 60 لاکھ افراد کو نوکریاں ملیں گی۔