سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی ہتھ کڑیوں میں عدالت پیش


اسلام آباد( 24نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق رہنما سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کو ہتھ کڑیوں میں عدالت پیش کردیا گیا،ان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

سابق سینیٹر کو ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت لایا گیا،مختصر سماعت کے بعد عدالت نے فیصل رضا عابدی کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

واضح رہے کہ فیصل رضا عابدی اپنی شعلہ بیانی کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔ گزشتہ ماہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا،توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے گزشتہ روز وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں سے واپسی پر انہیں ایک اور کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔