چیک حسینہ کی منفرد انداز میں عدالت پیشی، دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے

چیک حسینہ کی منفرد انداز میں عدالت پیشی، دیکھنے والے دیکھتے رہ گئے


لاہور( 24نیوز )منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار چیک حسینہ کا عدالت میں پیشی کے دوران منفرد انداز دیکھ کر دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔
غیر ملکی حسینہ نے کالا سوٹ کالا چشمہ پہن کر عدالت میں انٹری دی ، جمہوریہ چیک کی 21سالہ ماڈل کو دیکھتے ہی وکلا اور عدالتی عملے کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
جمہوریہ چیک کی حسینہ ٹریسا کو منشیات اور سمگلنگ کیس میں عدالت پیش کیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کیس کی سماعت کررہے ہیں، عدالت نے مقدمے کے دیگر گواہوں کو بھی آج طلب کر رکھا ہے۔
یاد رہے چیک حسینہ کے بلغارین بوائے فرینڈ نے رہائی کیلئے پاکستان میں دہشتگرد حملے کی دھمکی دی تھی پراگ کی عدالت نے چالیس ماہ قید کی سزا سنا دی تھی۔
واضح رہے کہ غیر ملکی ماڈل کو لاہور ایئر پورٹ سے ہیروئن سے بھرے بیگ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمہ چیک ری پبلک کی شہری ہے اور ماڈلنگ کیلئے پاکستان آئی تھی۔